23 ستمبر، 2024، 9:30 AM

ایرانی خلائی ادارے کے سربراہ کی مہرنیوز سے خصوصی گفتگو‌؛

رواں ایرانی کلینڈر ائیر کے اختتام تک مزید پانچ سے سات سیٹلائٹس خلا میں بھیجیں گے

رواں ایرانی کلینڈر ائیر کے اختتام تک مزید پانچ سے سات سیٹلائٹس خلا میں بھیجیں گے

ایرانی خلائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے تعاون سے رواں ایرانی کلینڈر ائیر کے اختتام تک مزید 5 سے 7 سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی خلائی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ حسن سالاریہ نے کہا ہے کہ رواں ایرانی سال کے اختتام تک مزید سیٹلائٹ خلا میں بھیجے جائیں گے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں کی طرح اس سال بھی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ، وزارت دفاع اور خلائی تحقیقاتی ادارہ باہمی تعاون سے سیٹلائٹس بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال دو سیٹلائٹس کو غیر ملکی اڈوں سے مدار میں روانہ کیا جائے گا۔ طلوع 3 اور ظفر 2 کو نومبر اور جنوری میں خلا میں بھیجا جائے گا۔

حسن سالاریہ نے مزید کہا کہ قائم 100 اور سیمرغ کو بھی اس سال ہی خلا میں بھیجنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ساختہ کوثر سیٹلائٹ کو اگلے مہینے خلا میں بھیجا جائے گا۔

News ID 1926844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha